مغربی کنارہ میں دس سال کا معصوم سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی

,

   

مغربی کنارہ۔ مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی فوج اور احتجاجیوں کے درمیان جمعہ کے روز پیش تصادم کے دوران ایک فلسطینی بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے‘ فلسطین کی وزرات صحت اور سرکاری ذرائع ابلاغ نے یہ جانکاری دی ہے۔بیان میں وزرات نے کہاکہ اپریشن روم میں بچہ کا علاج کیاجارہا تھا کیونکہ ”زندہ کارتو س سے سر میں گولی لگنے کے بعد معصوم کی حالت نہایت ابتر ہوگئی تھی“۔

سرکاری نیوز ایجنسی وفا نے بچہ کا نام عبدالرحمن شتوی بتایااور کہاکہ وہ دس سال کا ہے اور شمالی مغربی کنارہ کے نابلس کے قریب کافر قدم میں اسرائیل کی جانب سے فائیرنگ میں زخمی ہوا ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ زندہ کارتوس سے سر کو نشانہ بناگیا ہے جبکہ دیگر خبریں یہ ہیں کہ وہ ربر کی گولی تھی۔ کفر قدم کے لوگوں مسلسل احتجاج کررہے ہیں کیونکہ اسرائیل ان کے قریب کی سڑک تک اگیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے اسرائیل فوج پر الزام عائد کیاکہ وہ جمعہ کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے غیر ضروری تشدد کا حربہ استعمال کررہا ہے۔

ساحلی علاقہ کی حماس کی زیر قیادت وزرات کے مطابق نے درایں اثناء کہا ہے کہ کم سے کم 33فلسطینی ہفتہ واری احتجاج اور جمعہ کی کشیدگی میں غزہ اسرائیل سرحد کے قریب اب تک زخمی ہوئے ہیں۔