انہوں نے کہاکہ ”جب کبھی ایک عامر چیف منسٹریا وزیراعظم بن جاتا ہے تو ملک بھر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے‘ہمیں اپنی جدوجہدکو جاری رکھنا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک نئے تلنگانہ کی تشکیل ہوگی“۔
حیدرآباد۔آسام چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر ہیمنت بسواس سرما نے اتوار کے روز کہاکہ اسدالدین اویسی کی تاریخ مغل حکمران بابر کی طرح ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ زیادہ دیر تک ان پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔ورنگل میں بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے اور حضور آباد رکن اسمبلی ایٹلہ راجندرا کے ساتھ بی جے پی کی ایک ریالی سے مخاطب ہوتے ہوئے آسام چیف منسٹر نے کہاکہ مذکورہ کانگریس پارٹی کوماضی میں بابر اور اورنگ زیب کا’تکبر‘ درپیش تھا اور توقع تھی کہ اس سے انہیں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ ”مگر لوگوں نے فیصلہ کیاہے کہ اس کو طویل مدت تک نہیں رہنا چاہئے“۔یہ بات قابل غور ہے کہ مغل کی اصطلاح مسلم شناخت کی اپنی تکبر کی پہنچان کے طور پر کرائی جاتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے بشمول وزیر اعظم نریندر مودی کے اس حربے کا احیاء عمل میں لایاہے۔
ہیمنت نے کہاکہ ایک نیاتلنگانہ بنانے کے لئے اب وقت نظام کی اور اویسی کی وارثت سے چھٹکارا دلایاجائے۔ اپنی بات میں انہوں نے کہاکہ ”جس طرح ارٹیکل 370کو ختم کیاگیا ہے‘ اور رام مندر کی تعمیر شروع کی گئی ہے مذکورہ نظام اور اویسی کے نام کی وارثت کواسی طرح ختم کریں گے۔وہ دن زیادہ دور نہیں ہیں“۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ ائی ٹی منسٹر کے ٹی آر نے لاکھوں نوکریوں کا وعدہ کیاتھا اور اس کے متعلق وہ بھول گئے ہیں۔ انہوں نے جی جان لیوا جی او317کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین اورنوجوان چیف منسٹر کے سی آر کے رویہ سے خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر تمہارے فیصلے سے 3لاکھ سرکاری ملازمین خوش نہیں ہیں تو کس قسم کی حکومت تم چلارہے ہو؟تم کیا حکومت ایک فارم ہاوز سے چلارہے ہو؟مجھے شبہ ہے“۔
انہوں نے کے سی آر پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کاواحد ہدف اپنے بیٹے ائی ٹی منسٹر کے ٹی راما راؤ کو ریاست کا اگلا چیف منسٹر بنانا ہے۔
انہوں نے سوال کیاکہ ”بیٹے کے بعد وہ اپنے پوترے کو چیف منسٹر بنانے کامنصوبہ کریں گے۔ تم کیوں اگلے جانشین کے لئے منصوبہ نہیں بناتے ہیں جو ابھی پیدا وبھی نہیں ہوا ہے۔
کیااس طرح ایک ملک چلایاجاتا ہے؟“۔چیف منسٹر کے سی آر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہے کو ایک ”آمر“ قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ ”جب کبھی ایک عامر چیف منسٹریا وزیراعظم بن جاتا ہے تو ملک بھر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے‘ہمیں اپنی جدوجہدکو جاری رکھنا ہے اور اس کے نتیجے میں ایک نئے تلنگانہ کی تشکیل ہوگی۔ آمریت کام نہیں کرے گی“۔