ملازمت کیلئے سبقت حاصل کرنے کی ضرورت

   

جانکم پیٹ میں تربیتی مرکز کا جائزہ، ضلع کلکٹر کی امیدواروں سے ملاقات
نظام آباد ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی یہاں آج پولیس ملازمین کی بھرتی کیلئے تربیتی مرکز کے قیام کیلئے عمارت کا آج دورہ کیا ۔ واضح رہے کہ محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبلس کی بھرتی کیلئے درخواست گذاروں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے ایڑپلی منڈل کے جانکم پیٹ میں سی ٹی سی مرکز میں تربیت فراہم کی جارہی ہے اس مرکز کا جائزہ لیتے ہوئے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے امیدواروں سے ملاقات کی اور ان سے تفصیلی طور پر بات چیت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے دی جانے والے تربیت کس طرح کام آئے گی اور کس حد تک فائدہ مند ثابت ہوگی اس بارے میں ان سے بات چیت کرتے ہوئے وقت ضائع کئے بغیر اس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ اکیڈیمک امتحانات اور مسابقتی امتحانات علیحدہ ہے اکیڈیمک امتحانات میں کامیابی حاصل ہوتی ہے یہاں پر ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بنیاد پر ہی ملازمت حاصل ہوتی ہے ایک نشان بھی فائدہ مند ہوتا ہے اور ایک نشان کم ہونے سے ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے لہذا دلچسپی کے ساتھ آگے بڑھنے کی خواہش کی ۔ محکمہ پولیس ایک خصوصی محکمہ ہے اور اس میں بھرتی کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کلکٹر کے ہمراہ اڈیشنل ڈی سی پی اوشا وشواناتھ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔