ملت فنڈ سے مسلم نعش کی تدفین

   

حیدرآباد :۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم سے جسپال جو انچارج ہاسپٹل ہیں مراسلہ وصول ہوا جس میں زیر پرورش شاکر میاں طبیعت کی خرابی سے انتقال ہونے پر تدفین کی درخواست کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں صاحب کی ہدایت پر نعش حاصل کر کے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں مولانا محمد عثمان نے پڑھائی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے کہا اب جب کہ سارا شہر عید منا رہا ہے زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے تدفین کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوفیہ خاں محمد محسن خاں نے کہا کہ اخبار سیاست کی خبر پر صرف ایک ماہ میں 28 مسلم نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی ۔ ملت فنڈ ادارہ سیاست زاہد علی خاں کی سرپرستی میں جو خدمات انجام دے رہا ہے اللہ پاک اس کو قبول فرمائے ۔ سید عبدالمنان محمد عبدالجلیل نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔