حیدرآباد۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس پہاڑی شریف کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 9 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں ۔ اس طرح 10 مسلم نعشوں کی تدفین قبرستان تھرتھرے شاہ سکندرآباد میں زیر سرپرستی سید عبدالمنان ، محمد عبدالجلیل ، سمیع اللہ خاں ( مسجد سنی پورہ ) عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ اللہ شریف امام و خطیب مسجد محمدی ، کشن باغ نے دواخانہ عثمانیہ میں پڑھائی۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے کہا کہ اللہ پاک اپنے کلام میں فرماتے ہیں جب بندہ کا آخری وقت رہتا ہے ایسے وقت میں اس کے قریب ہم رہتے ہیں یا تم ۔ انہوں نے کہاکہ بلا شبہ کوئی سورہ یٰسین میں مصروف رہتا ہے اور پھر کوئی جائے نماز پر دعائے کرتے رہتا ہے۔ بلا شبہ ادارہ ’سیاست‘ جن نامعلوم مسلم نعشوں کی تدفین انجام دے رہا ہے اس وقت تو کوئی نظر نہیں آتا لیکن جب اللہ پاک اس کے ساتھ رہتے ہیں تو کسی اور کی ضرورت بھی نہیں ۔ فتح شاہ نگر سے سید امجد علی معتمد ویلفیر سوسائٹی عیدی بازار صبیحہ سلطانہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ورثاء جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔