نئی دہلی: سال 2008 کے بنگلور سلسلہ وار دھماکے کیس کے مرکزی ملزم عبدالناصر مدنی کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو یہ کیس بنگلورو سے کیرالا منتقل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ دراصل مدنی کی طرف سے وکیل پرشانت بھوشن نے عدالت کو بتایا کہ بنگلورو میں نگرانی میں رہنے کے بجائے انہیں ان کی آبائی ریاست کیرالا منتقل کیا جائے۔ مدنی کو کیرالا میں انہی شرطوں پر رکھا جا سکتا ہے۔ جولائی 2008 میں بنگلور کو دہلا دینے والے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔