ملک بھر کی خواتین کمیشنوں کی چیرپرسنس اور اراکین کا اجلاس

   

خواتین کا تحفظ، فلاح و بہبود اور بااختیاری جیسے اہم اُمور پر تبادلہ خیال
حیدرآباد 29 نومبر (راست) ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے خواتین کمیشنوں کی چیئرپرسنس اور اراکین کے علاوہ خواتین کمیشنوں کے مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن محترمہ وجیا رہتکر سمیت قومی سطح کی کئی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی اور خواتین کی فلاح و بہبود، تحفظ اور بااختیاری سے متعلق اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تلنگانہ اسٹیٹ ویمنس کمیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے درج ذیل اراکین نے اس پروگرام میں شرکت کی، کاسوجو ، شنکرما ،ششی کلا یادو ریڈی، این۔ رادھابائی، چٹیا لا شویتا، سدا لکشمی، ، عظمیٰ اشائی۔ کمیشن کی سکریٹری محترمہ پدمجا نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔شکتی سمواد پروگرام ملک بھر کے خواتین کمیشنوں کے درمیان باہمی تال میل کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مستقبل کی حکمتِ عملی تیار کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اس پروگرام میں خواتین کے مسائل کے مؤثر حل اور ان کی شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔