شہریو ں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سکھایا جائے گا : پولیس کمشنر سنجے پانڈے
ممبئی:ممبئی پولیس نے شہر اور ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ‘ سائبر سیفٹی’ مہم کا آغاز کیا ہے ،اس مہم کے تحت شہر بھر میں جگہ جگہ صبح بڑے بڑے ہورڈنگ لگائے گئے ہیں،جس میں شہریوں کو سائبر جرائم کے سلسلے میں اس کی اے بی سی ڈی ،کو جان لینا ضروری ہے ۔واضح رہے کہ ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے پانڈے نے شہریوں کی سہولت کے لئے ان کے دور میں کئی بہترین مہم شروع کی ہیں۔اس کے لئے وہ ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہیں اورہر ایک اتوار کو مختلف علاقوں کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں جاکر مکینوں سے ان کے مسائل پر بات چیت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوشل میڈیاکا استعمال کیاہے اور وہ اسے ایک بہترین ذریعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے ۔جنوب وسطی ممبئی کے کے انٹاپ ہل پولیس سٹیشن کے ذریعہ بھی گزشتہ روز اس مہم کا آغاز کیا گیا۔اس موقع پر ماٹونگا ڈیویژن کی اے سی پی محترمہ اشوینی پاٹل اور سنئیرانسپکٹر ناصر پاشاکللکرنی نے مہم کاآغاز کیا اور شہریوں کو سائبر جرائم کی اے بی سی یعنی سنگینی سے منع کیا اور ہدایت دی کہ ہر ممکن طور پر اس سے بچنا چاہئیے ،کیونکہ جعل ساز انتہائی چالاک اور ماہر ہوتے ہیں کہ وہ صارف کو اپنی چرب زبانی سے بے وقوف بنالیتے ہیں ،خصوصی طور پر بینکنگ سسٹم میں بڑے سنگین فراڈ سامنے آئے ہیں ،انگریزی میںپورے حرف تہجی کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بتائے ہیں۔یہ تدابیر سوشل میڈیا پر بھی پیش کی گئی ہی ،تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری فائیدہ اٹھاسکیں۔