ملک میں خدمات کے شعبہ کی سرگرمیاں چار ماہ کی کم ترین سطح پر

   

نئی دہلی: مہنگائی کے دباؤ کے دوران فروخت میں سست روی کی وجہ سے جولائی 2022 میں خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 55.5 پوائنٹس کی چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔جون میں پی ایم آئی 59.2 پوائنٹ کے ساتھ 11 سال کی بلند ترین سطح پر تھا۔ایس اینڈ پی گلوبل کی اس سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں افراط زر کے دباؤ کے درمیان فروخت میں کمی کی وجہ سے جولائی میں ہندوستان کے خدمات کے شعبے کی رفتار ٹوٹ گئی۔