ملک میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد 135364 ہوگئی

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1114 ایکٹیو معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,35,364 ہو گئی ہے ۔ جبکہ اس دوران کورونا انفیکشن کے 20,551 نئے معاملے سامنے آئے اور 21,595 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔دریں اثنا، آج صبح 7 بجے تک ملک میں 205.59 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36,95,835 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔جمعہ کو صحت و خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 20551 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,41,07,588 ہو گئی ہے ، جبکہ اس انفیکشن کی وجہ سے 21595 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 43445624 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.31 فیصد ہے ، جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔