مالک کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ‘ سارقین زیورات لیکر فرار
حیدرآباد۔/14 فروری، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ اکبر باغ میں واقع کسوا جویلرس شاپ میں آج دن دہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی ۔تین افراد دوکان میں داخل ہوئے اور مالک کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کردیا اور زیورات لیکر فرار ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جمعیت کسوا جویلرس پہنچ گئی اور فوری طور پر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔ دوکان مالک محمود نے میڈیا کو بتایا کہ دوکان میں ڈکیتی کے وقت ان کے فرزند موجود تھے۔ پہلے ایک فرد آیا اور اس نے کچھ بتانے کی کوشش کی اس دوران مزید ڈاکو دوکان میں داخل ہوگئے اور چاقو سے حملہ کرکے تقریباً 15 تا 20 لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ع