حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ملیکارجن کھرگے آج نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ ملیکارجن کھرگے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کیلئے کل حیدرآباد پہنچے تھے۔ آج صبح ہوٹل تاج کرشنا میں کئی سینئر قائدین نے ان سے ملاقات کی جن میں صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی، اے آئی سی سی سکریٹریز سمپت کمار، ندیم جاوید، بوس راجو، ملوروی، وی ہنمنت راؤ اور دوسرے شامل ہیں ۔ شمس آباد ایر پورٹ پر ریونت ریڈی، مانکیم ٹیگور اور وینوگوپال نے ملیکارجن کھرگے کو وداع کیا۔ر