ممبئی میں رمضان اور ہولی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات

   

ممبئی: رمضان المبارک اور ہولی کے پیش نظر ممبئی پولیس نے شہر بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے ایک نیوز پورٹل سے گفتگو میں کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں رمضان کے دوران خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ ہولی کے موقع پر کسی بھی قسم کی بدامنی یا شرپسندی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی میں افطار بازاروں، مساجد اور مسلم اکثریتی علاقوں میں پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے ۔ چونکہ رمضان کے دوران بازاروں میں چہل پہل دیر رات تک جاری رہتی ہے ۔