ممبئی : جنوبی ممبئی کے ناگپاڑہ علاقہ میں ٹریفک سگنل کے قریب ایک میونسپل کارپوریشن (بی ای ایس ٹی) کی بس میں آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ صبح 8 بجگر 20منٹ کے قریب پیش آیا۔ جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ یہ بس روٹ نمبر 1سی تھی جوکہ سانتا کروز (مغرب) اور الیکٹرک ہاؤس کے درمیان چلتی ہے ۔ آگ گاڑی کے دائیں جانب پچھلے سرے کے ٹائر سے لگی ۔ عملے نے فوری طور پر فائر بریگیڈ سے رابطہ کیا جس نے کامیابی سے آگ پر قابو پالیا۔کیونکہ فائربریگیڈ کاصدر زدفترنزدیک ہی واقع ہے ۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ بس کو آگ لگنے سے پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا۔