ممبئی: ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام اسپتالوں میں آج 2 مئی سے آغاز عمل میں آیا ۔ اس ڈیجیٹل نظام کے تحت مریضوں کو ایک منفرد شناختی نمبر فراہم کیا گیا، جس میں ان کے مکمل علاج کی تفصیلات موجود ہوں گی۔میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی کی ہدایت پر تمام میونسپل اسپتالوں کو کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی سہولیات اور متعلقہ سازوسامان مہیا کر دیا گیا ہے ، جبکہ افسران اور ملازمین کو باقاعدہ تربیت بھی دی گئی ہے ۔ یہ نیا نظام آج سے 177 اسپتالوں میں نافذ کیا گا اور 30 مئی 2025 تک 217 ہندو ہردیسمرت بالاصاحب ٹھاکرے اپنا دواخانہ میں بھی اس کا اطلاق مکمل ہو جائے گا۔ اس شناختی کارڈ کی مدد سے مریضوں کو کلینک سے اسپتال اور اسپتال سے کلینک ریفر کرنا ممکن ہوگا، جبکہ ان کے علاج کی مکمل نگرانی بھی کی جا سکے گی۔ مریض اپنے علاج کا پورا ریکارڈ اپنے موبائل فون پر دیکھ سکیں گے ۔