ممبئی کے گورنمنٹ لاء کالج میں آتشزدگی

   

ممبئی : ممبئی کے چرچ گیٹ علاقے میں واقع گورنمنٹ لاء کالج (جی ایل سی) میں جمعہ کی دوپہر تقریباً 1.30 بجے آگ لگ گئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق آگ سب سے پہلے کالج کے الیکٹرک کیبن میں لگی لیکن جوں ہی یہ پھیلنے لگی فائر برئیگڑ کی بروقت آمد نے اس پر 15 منٹ میں قابو میں پا لیا گیا۔ سانحہ کے فوراً بعد کالج کو خالی کر دیا گیا۔ ممبئ کے چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن کے مقابل اس کالج میں آگ لگنے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔