ممتا کو یو ٹرن‘ حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا

,

   

کلکتہ-وزیر اعظم نریندر مودی کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ نئے حالات میں وہ راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی

۔کل 30مئی کو نریندر مودی دوسری مدت کیلئے وزرائے اعظم کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے ’’آئینی دعوت کی بنیاد‘‘ پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مگر آخری چند گھنٹوں میں دیکھا کہ میڈیا میں بی جے پی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات میں 54افراد کی موت ہوگئی ہے۔

جب کہ یہ بالکل جھوٹ ہے، بنگال میں سیاسی بنیاد پر قتل نہیں ہوا ہے۔

ان حالات میں میرے لیے ان حالات میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے کئی وزرائے اعلیٰ سے بات کی تھی، اور ایک آئینی تقریب میں ہم سب نے شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔