مندرمیلوں میں مسلمانوں کی جانب سے چلائی جانے والی دوکانوں پر امتناع کے پوسٹرس

,

   

منگلورو۔ضلع منگلورو کے قریب باپا ناڈو درگا پرمیشواری مندر کے سالانہ میلہ میں ایک پوسٹر س سامنے ائے ہیں جس میں اعلان کیاگیا ہے کہ مسلمانوں اس میلہ میں دوکانیں نہیں لگائیں۔

تاہم مذکورہ مندر انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے کسی بھی بیانر کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا او رکہاکہ ان کی جانکاری کے بغیر یہ بیانرس لگائے گئے ہیں۔

مندر کے ناظم منوہر شیٹی نے کہاکہ”مندر انتظامیہ کی جانب سے یہ بیانر نہیں لگائے گئے ہیں۔ ہماری جانکاری کے بغیر کسی نے یہ لگایاہے۔ مندر انتظامیہ کسی کو بھی تجارت کرنے سے نہیں روکتا ہے“۔

مقامی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے بیانرس سے واقف ہیں اور وہ قانونی رائے لینے کے بعد کاروائی کریں گے۔منگلوروسٹی پولیس کمشنر این ششی کمار نے کہاکہ ”باپانا ڈودرگا پرمیشواری مندر واقعہ کے متعلق جانکاری مجھے ملی ہے۔ مقامی اور مندر انتظامیہ کو ہم نے آگاہ کیاہے

۔ ا ن کی حمل ونقل کی بنیا د پر ہم کاروائی کریں گے۔ دیگر منادر کے پاس بھی اس قسم کے بیانرس دیکھے گئے ہیں۔ اس پر ہم قانونی رائے حاصل کررہے ہیں اور پھر اگے کی کاروائی کریں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم اس بات کی جانچ کررہے ہیں کس نے یہ بیانرس لگائے ہیں۔

ہم ہماری قانونی ٹیم سے رجوع ہوں گے اور اسی کے مطابق کاروائی کریں گے“۔اسی طرح کے بیانرس منادر کے پاس دیکھے گئے ہیں جس میں منگل دیوی مندر‘ پولالی راجیشواری مندر اورمہالنگیشوار مندر پتور بھی شامل ہے۔