لندن ۔ایک آرٹسٹ ہیکی وانگ نے ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے ایک منفرد ڈوئل الیکٹرک موٹرسائیکل کو ڈیزائن کیا ہے۔یہ موٹر سائیکل آسانی سے ریلوے ٹریک پر سفر کرسکتی ہے جبکہ سڑک پر بھی اسے چلایا جاسکتا ہے۔اسے ریلوے موٹر سائیکل کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن ہی بہت منفرد ہے۔اس کے سینٹر لیس پہیوں کا ڈیزائن بھی مختلف ہے اور ریلوے موڈ پر اس کے سائیڈ پینل ٹریک پر چپک جاتے ہیں اور ڈیزائنر کے مطابق اسے ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑایا جاسکتا ہے، جس سے کسی جگہ مرمت کا کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔روڈ موڈ پر اس کے سلائیڈنگ پینل واپس اپنی جگہ آجاتے ہیں تاکہ اسے سڑک پر چلایا جاسکے۔اس ڈیزائن نے لندن انٹرنیشنل کریٹیو مقابلے میں نان پروفیشنل زمرہ میں انعام حاصل کیا تھا۔