منوج سنہا کا عظیم سائنسداں سر سی وی رمن کو خراج عقیدت

   

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج قومی یوم سائنس کے موقع پر ملک کے عظیم سائنسداں سر سی وی رمن کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ان (سر سی وی رمن) کا کا کارنامہ جدت پسندوں، محققوں اور سائنسدانوں کی نئی نسل کو متاثر کرتا رہے گا۔بتادیں کہ ہندوستان میں ہر سال 28 فروری کو قومی یوم سائنس کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ ملک میں یہ دن رمن ایفکٹ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔منوج سنہا نے اس موقع کی مناسبت سے آج سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہمیں عظیم سائنسداں سر سی وی رمن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔