منچریال میں انیمل ویلفیر سوسائٹی سے کتوں پر قابو پانے کی خدمات کا حصول

   

ورکرس اور ڈاکٹرس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے خدمات مسدود، کتوں میں اضافہ
حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں قائم رضاکارانہ تنظیم انیمل ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام منچریال میں جانوروں کی پیدائش پر قابو پانے اور تحفظ کے مرکز میں گزشتہ دو ماہ سے عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث تعطل کا شکار ہیں۔ جاریہ سال کے شروع میں 35 لاکھ روپئے کی لاگت سے انڈالما کالونی میں قائم کیا گیا یہ سہولت سات میونسپلٹیوں جیسے منچریال، نپور، مندامری، بیلم پلی، کیاتھن پلی، لکسیٹی پیٹ اور چینور میں سڑک کے کتوں کی نس بندی کی سرجری فراہم کرتی ہے۔ فی کتا 1650 روپئے کی مقررہ لاگت پر کی جاتی ہے۔ چار اہلکاروں کو کتوں کو پکڑنے کا کام سونپا گیا ہے اور دو ڈاکٹرز کو مقرر کیا گیا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے مرکز نے سات میونسپلٹیوں میں 1821 کتوں کی نس بندی کی جس کی کل لاگت 29.35 لاکھ روپئے ہے۔ تاہم انیمل ویلفیر سوسائٹی مبینہ طور پر ڈاکٹروں اور عملے کو مئی اور جون کی تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہونے کے بعد آپریشن روک دیا گیا۔ منچریال میونسپل کارپوریشن نے اپنی بے عملی پر تنقید کی۔ عہدیداروں پر سنٹر کے کام کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے میں لاپرواہی کا الزام لگایا گیا۔ کتوں کی سڑکوں پر دوبارہ دہشت کے بعد شہری حکام نے کہا کہ اس معاملہ کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور زیرالتواء تنخواہوں کو جاری کرنے اور عملہ کو دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔ ش