منڈاویہ کا 175 کروڑ ٹیکے لگنے پر اظہار مسرت

   

نئی دہلی ۔ صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے ملک میں 175 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے ہندوستان کا نیا ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک نے 175 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کے اعداد و شمار کو عبور کر لیا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا، ‘‘نیا ہندوستان، نئے ریکارڈ۔ ملک نے 175 کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوز لگانے کا تاریخی اعدادوشمار عبور کر لیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسینیشن مہم ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 175 کروڑ تین لاکھ 86 ہزار 834 کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔