منی لانڈرنگ کیس: ستیندر جین کی اہلیہ کی عبوری ضمانت منظور

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی اہلیہ پونم جین کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عبوری ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ تفتیش کے دوران انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس دوران وزیر ستیندر جین نے بھی اپنی عبوری ضمانت کی عرضی واپس لے لی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ان کے وکیل نے کہا کہ وہ آج ہسپتال سے ڈسچارج ہو رہے ہیں اور عبوری ضمانت کی درخواست واپس دینا چاہتے ہیں۔بتا دیں کہ پونم جین گزشتہ ماہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوئی تھیں، جہاں ان سے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔