منی پور تشدد کے دوران 12 سیکورٹی پولیس اہلکار شہید

   

امپھال: منی پور تشدد کے دوران اب تک نو پولیس اہلکار اور تین سیکورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ 98 پولیس اہلکاروں سمیت 165 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ نے آج ایوان کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 03 مئی 2023 سے تشدد شروع ہونے کے بعد سے کوئی بھی سرکاری ریکارڈ غائب نہیں ہوا ہے اور 80 فیصد سرکاری ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے اور سرحدی قصبہ مورہہ کا ریکارڈ محفوظ جگہ پر رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چورا چاند پورہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ اور دفتر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس سمیت سرکاری دفتر اور مورہہ میں سرکاری دفتر جل چکے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے عام ہتھیاروں اور آنسو گیس کے گولوں سے بھیڑ کو کنٹرول کیا ہے ۔ چورا چاند پور میں حملے کے دوران کئی لوگوں نے اے کے 47 سے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ کوکی عسکریت پسندوں کے لیے کام کرنے پر ایک پولیس اہلکار کو بھی معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو کچھ بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں۔ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے ۔وزیر زراعت تھونگم بسواجیت نے کہا کہ تقریباً 5127 ہیکٹر زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے اور تقریباً 38.6 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔