منی پورکی عسکری تنظیم نے ہتھیارڈالے

   

امپھال: منی پور میں سب سے بڑا امن معاہدہ عمل میں آگیا ہے، یو این ایل ایف نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس معاہدہ کو دہلی میں ہری جھنڈی دیدی گئی ہے اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری دی ہے۔انہوں نے اس پورے معاہدہ کو ریاست کے حالات کے پیش نظر ایک نیا باب قرار دیا ہے۔ امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا شمال مشرق کے نوجوانوں کو ایک اچھا اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے پی ایم نریندر مودی کے ویژن کی سمت میں یہ ایک بڑا قدم ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ یو این ایل ایف کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد۔ امن کے راستے پر چلنے میں اس کیلئے نیک خواہشات۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یو این ایل ایف سب سے پرانا باغی گروپ ہے جس نے 1964 میں آزاد منی پور کیلئے اپنی تحریک شروع کی تھی۔