مودی اور میکرون نے دفاع، سویلین جوہری توانائیکے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا

,

   

مارسیلے (فرانس): وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے چہارشنبہ کو دفاع، سول نیوکلیئر توانائی اور خلا کے اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم کیا۔دونوں رہنما پیرس میں اے آئی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک ہی طیارے سے مارسیلے کیلئے ایک ساتھ روانہ ہوئے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور اہم عالمی اور علاقائی امور کے مکمل اسپکٹرم پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد مارسیلئ پہنچ کر وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان۔ فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، جو پچھلے 25 برسوں میں مسلسل کثیر جہتی تعلقات میں تبدیل ہوئی ہے ۔وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ میٹنگ میں ہندوستان۔ فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاع، سول نیوکلیئر توانائی اور خلاء کے تزویراتی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شراکت داری کا یہ شعبہ حال ہی میں ختم ہونے والی اے آئی ایکشن سمٹ اور 2026 میں آنے والے ہندوستان۔فرانس سال اختراع کے پس منظر میں زیادہ متعلقہ ہو گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کی بھی اپیل کی اور اس سلسلے میں 14 ویں ہند-فرانس سی ای او فورم کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا۔ مودی اور میکرون نے صحت، ثقافت، سیاحت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل کے علاقے اور عالمی فورمز اور اقدامات میں مزید گہرا تعلق بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان اپنایا گیا جس میں ہندوستان-فرانس تعلقات کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کا خاکہ پیش کیا گیا۔ ٹیکنالوجی اور اختراعات، سول نیوکلیئر توانائی، سہ رخی تعاون، ماحولیات، ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں دس مفاہمتی یادداشتوں کو بھی حتمی شکل دی گئی۔میکرون نے مارسیلی کے نزدیک ساحلی قصبے کاسس میں وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیر اعظم نے میکرون کو دورہ ہندوستان کی دعوت دی۔مارسیلز میں مودی اور میکرون نے آج صبح مزارگیس جنگی قبرستان کا دورہ کیا اور پہلی اور دوسری عالمی جنگوں کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھول چڑھائے ۔