مودی بشکیک میں۔ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول بنانا چاہئے‘ ایسا ہوگا اس کی امید نہ کرے۔ وزیراعظم نے زی سے کہا

,

   

’بینک آف چین برائے ہندوستان‘ اظہر کو فہرست میں شامل کرنے سے سینو: ہندوستان تعلقات‘ ظاہر ہوتے ہیں‘۔

بشکیک۔بیجنگ کی جانب سے جیش محمد کے صدر مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قراردئے جانے کے اندرون ایک دیڑھ ماہ بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز چینی صدر زی جین پنگسے کہاکہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ امن کے متعلق کوششیں کی تھی‘ لیکن ان کی کوششیں ”بے کار“ ہوگئیں۔

مودی جنھوں نے شانگھائی کواپریشن آرگنائزیشن سمیت کے پیش نظر زی سے بشکیک کے الارچا کے سرکاری رہائش واقع کرگز ریپبلک کی درالحکومت میں ملاقات کی تھی‘

نے کہاکہ پاکستان کو ایک ایسا ماحول بنانے کی ضرورت ہے جو”دہشت گردسے پاک ہو“ مگر اس وقت‘ مگر دہلی کو ایسا ماحول اسلام آباد کی جانب سے دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ملاقات کے بعد رپورٹرس کو اس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے خارجی سکریٹری وجئے گوکھلے نے کہاکہ ”پاکستان پر بہت مختصر بات ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ احترام کے ساتھ ہمارا موقف واضح موقف ہے۔ ہم ان تمام موضوعات پر باہمی میکانزم کے ذریعہ تبادلے خیال کریں گے اور ہم بات چیت کے ذریعہ امن کے معاملات طئے کریں گے۔

ہم اس مسلئے پر سنجیدہ ہیں“۔گوکھلے نے کہاکہ ”وزیراعظم نے یادہانے کے ذریعہ کہاکہ اس ضمن میں انہوں نے کوششیں کی ہیں اور ان کی کوششیں بے کار گئیں۔

انہوں نے صدر زی جین پینگ کو جانکاری دی کہ یہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک ماحول تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

اور اس وقت ایسا ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اور اس کے بعد ہمیں توقع ہے کہ پاکستان مذکورہ موضوعات پر ہندوستان کی تجویز پر مضبوط کاروائی کرے گا‘ اس مسائل پر ہندوستان نے جھنڈے گاڑدئے ہیں“۔

مودی نے زیر کو بتایا کہ اظہر کو عالمی دہشت گرد قراردئے جانے کی فہرست میں شامل کرنا دونوں ممالک کے درمیان حکمت عملی کے تحت رابطہ او ردیگر زاویوں پر معاملات کو ”فروغ دیا“ ہے۔

اجلاس کی شروعات میں مانا جارہا ہے کہ مودی نے زی سے ملاقات پر کہاکہ”اپنا پن لگتا ہے مجھے آپ سے ملکر“۔وزیراعظم جنھوں نے جون 15کے روز سالگرہ کے لئے زی کو مبارکباد کے پیغام سے اپنی ملاقات کی شروعات کی‘ کہاکہ وہ ”اگے بڑھ سکتے ہیں“کیونکہ ”دونوں کا احساس ایک جیسا ہے“۔

دونو ں لیڈروں کے درمیان میں سرحدوں کو لے کر بھی مختصر بات چیت ہوئی ہے گھوکھلے نے ملاقات کو گرمجوشی اور موثر بتایا۔ انہوں نے کہاکہ کافی وقت سے زیر التوا مسائل بھی اس بات چیت میں شامل رہے جس میں ’بینک آف چین برائے ہندوستان میں شروعات بھی ہے کیونکہ چین کی جانب سے اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے سے سینو: ہندوستان تعلقات‘ ظاہر ہوتے ہیں‘۔

دنوں نے اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منانے کا بھی فیصلہ کیاہے اور اس تقریب کو منعقد کرنے کے لئے ہر ایک 35پروگرام کرے گا۔ اس کے متعلق بھی خارجی سکریٹری نے اگلے سال کے پروگرام کا اعلان کیاہے