نئی دہلی/ پیرس : وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانسیسی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے دفاع، توانائی، شاہراہوں، شہری ہوا بازی، خلائی تحقیق، صحت کی خدمات، فِن ٹیک اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔فرانس کے دورے پر گئے وزیر اعظم مودی نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پیرس میں 14ویں ہندوستان-فرانس سی ای او فورم سے خطاب کیا۔ اس فورم کے ذریعے دفاع، خلائی ٹیکنالوجی، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، بنیادی ڈھانچے ، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، لائف سائنسز، فلاح و بہبود اور طرز زندگی، نیز خوراک و میزبانی جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں (سی ای اوز) کو جوڑا گیا ہے ۔