انڈین ایکسپرس کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ ویسٹرین ریلویز او ر واڈوڈرا فائیر ڈپارٹمنٹ نے فلم کی شوٹنگ کی اجازت دی ہی ‘ جس میں پروڈکشن کمیٹی کے ایک ایزیکٹیو کے مطابق ’’ وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر فلم بندی کی جارہی ہے‘‘
واڈوڈرا۔ کئی لوگوں نے اپنی گھروں کی چھت سے دیکھا ایک جلتی ٹرین اتوار کی صبح وڈوڈرا میں پرتاب ناگر اور ڈابھوئی ریلوے لائن تنگ پٹریوں میں ایک دوڑرہی تھی۔ مذکورہ ٹرین کا جلتا ڈبہ 27فبروری2002میں سبرامتی ایکسپریس کے ایس 6کوچ میں لگی آگ کی دوبارہ منظرکشی کا حصہ تھا‘ اس واقعہ میں56لوگ مارے گئے تھے جس میں زیادہ تر ایودھیا سے واپس لوٹنے والے لوگ شامل تھی‘ اس واقعہ کے بعد پورے گجرات میں فرقہ وارانہ فساد رونما ہوئے تھے۔
انڈین ایکسپرس کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کہ ویسٹرین ریلویز او ر واڈوڈرا فائیر ڈپارٹمنٹ نے فلم کی شوٹنگ کی اجازت دی ہی ‘ جس میں پروڈکشن کمیٹی کے ایک ایزیکٹیو کے مطابق ’’ وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر فلم بندی کی جارہی ہے‘‘۔
مذکورہ فلم کو سوشیل میڈیا پر 2019کے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر بہت جلد ریلیز کیاجائے گا۔ویسٹرن ریلوے پی آر او کھیم راج مینا نے کہاکہ ’’ ڈاکیو منٹری فلم کی شوٹنگ کے لئے اجازت دی گئی ہے۔
یہ شوٹنگ وشوامترا ریلوے اسٹیشن کی تنگ پٹریوں پر ہوئی تھی ۔ شوٹنگ کی وجہہ سے ریلوے ٹریفک میں کوئی خلل نہیں پڑا اور بوگی ہماری طرف سے فراہم کی گئی تھی۔ عام طور پر یہ بوگی تمثیلی مظاہروں کے لئے استعمال ہوتی ہے اور اس کااستعمال نہیں کیاجاتاتھا‘‘۔
گجرات میں شوٹنگ کریو کی نگرانی کرنے والے اور واڈوڈرا میونسپل کارپوریشن سے شوٹنگ سین فائیر ٹنڈرس کی درخواست پر دستخط کرنے والے جئے راج گادھوی نے کہاکہ ’’ یہ ایک بائیو پک ڈاکیومنٹری ہے جس میں وزیراعظم نریندرمودی کی زندگی کے حالات کی منظر کشی کی گئی ہے۔
مذکورہ خاص سین انہیں درپیش مشکلات کی وضاحت کرتا ہے۔ ریلویز نے ہمیں شوٹنگ کے لئے ٹرین کے باہر کا ڈبہ فراہم کیاہے ‘ جو جلتی ہوئے ڈبہ کی طرح دیکھایا گیا ہے ۔
تاہم ممبئی کے سیٹ میں ٹرین کے جلتی ڈبہ کے اندر کی شوٹنگ کی جائے گی‘‘۔مارچ2کے روز ’’ بنچ مارک پروڈکشن‘‘ ممبئی کی جانب سے لکھے گئے لیٹر جس پر گادھوی نے دستخط کی تھی میں چیف فائیر افیسر واڈوڈرا میونسپل کارپوریشن سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ فلم شوٹنگ کے دوران موقع پر ایک فائیر انجن فراہم کرے۔
جب واڈوڈرا کے رکن پارلیمنٹ او ربی جے پی کے سٹی یونٹ صدر رانجن بھٹ سے ربط قائم کیاگیاتو انہو ں نے کہاکہ’’ ہمیں ایسی کسی بھی ڈاکیومنٹری کی جانکاری نہیں ہے ‘‘۔
ویسٹرن ریلوے سی پی آر او رویندر بھاسکر نے انڈین ایکسپریس سے کہاکہ فلم پروڈکشن کمپنی نے جو اسکرپٹ ہمارے سامنے پیش کیاتھا اس میں’’ گودھرا ‘‘ کا ذکر نہیں ہے۔میں سمجھتاتھا کہ وہ پلیٹ فارم پر وزیراعظم نریندر مودی کے چائے بچنے کی منظر کشی کریں گے ۔
ہم اسکرپٹ کے مطابق کام کرتے ہیں اور ایسی کسی چیز کی ہم اجازت نہیں دے سکتے جو ریلویز اور ملک کے شبہہ بگاڑنے کی وجہہ بن سکے۔اگر ریلویز کی کسی چیز کو نقصان ہوتا ہے ہم ان کے ڈپازٹ ‘ انشورنس وغیر ہ سے پیسے وصول کریں گے‘‘۔
ڈویثرنل ریلوے منیجر برائے واڈوڈرا دیو یندر کمار نے کہاکہ وہ پرڈاکشن کمپنی کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کی جانچ کریں گے