دہرادون، 29 اگست (یو این آئی) اتراکھنڈ بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کی والدہ کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے والے کانگریس رہنماؤں کے خلاف جمعہ کے روز دہرادون میں بھی ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس پروگرام میں موجود راہول گاندھی، تیجسوی یادو اور اسٹیج پر بیٹھے دیگر تمام رہنماؤں کے خلاف سخت دفعات کے تحت کارروائی کی مانگ کی گئی ہے ۔ پارٹی کی ریاستی ترجمان ہنی پاٹھک کی قیادت میں بی جے پی کی خواتین کارکنان نے دہرادون کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے سنگھ سے ملاقات کر کے شکایت درج کرائی۔