حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : موٹر سٹس کو گرما کی شدید گرمی سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے حیدرآباد ٹریفک پولیس کے تعاون و اشتراک سے شہر میں حمایت نگر میں لبرٹی روڈ پر گرین میش لگایا گیا ۔ اس طرح کے میش توقع ہے کہ شہر کے بڑے جنکشنس پر بھی لگائے جائیں گے ۔ عہدیداروں کے مطابق یہ گرین میش جی ایچ ایم سی اسٹاف کی جانب سے ہفتہ کو نصب کیا گیا تاکہ گرما میں لوگوں کو راحت ہو ۔ اس میش سے لبرٹی روڈ پر سگنل پر انتظار کرنے والوں کو گرمی میں راحت ہوگی ۔ نیز اس مقام پر پیدل راہگیروں کی بھی بڑی تعداد میں آمد و رفت ہوتی ہے اس سے ان کی بھی مدد ہوگی ۔۔