موٹر گاڑیوں کے فینسی نمبرس کی فروختگی

   

ایک ہی دن میں 52.6 لاکھ روپئے تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو حاصل
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے حالیہ دنوں میں حیدرآباد میں گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس کی فروخت کے ذریعہ صرف ایک ہی دن میں 52.6 لاکھ روپئے کی رقم حاصل کی ۔ ایک تاجر نے آن لائن نیلامی میں رجسٹریشن نمبر TG07 R 9999 نمبر حاصل کرنے کے لیے تقریبا 12.5 لاکھ روپئے کی بولی لگاتے ہوئے نمبر حاصل کیا ۔ جس کی پلیٹ Congruent ڈیولپرس کو حاصل ہوئی ۔ ایک اور نمبر TG 07 AA 0009 کے لیے ردرا ( Rudra ) انفراسٹرکچرس پرائیوٹ لمٹیڈ کے ذریعہ 8.5 لاکھ روپئے اور TG 07 AA 0001 کے لیے فوجی (Fuji) سافٹ ویر سولیوشن کے ذریعہ 4.77 لاکھ روپئے خرچ کئے ۔ اس سے قبل جولائی میں سکندرآباد آر ٹی او نے 18.28 لاکھ روپئے نیلامی کے ذریعہ رقم حاصل کی تھی ۔ کئی فینسی نمبر پلیٹس نیلائم کی گئی جس میں TG 10 9999 نمبر 6,00,999 میں فروخت ہوئی ۔ اس نمبر کے لیے پانچ افراد نے نیلامی میں حصہ لیا تھا ۔ دیگر نمبروں کے لیے بھی لاکھوں میں بولی لگائی گئی ۔ TG 10A 009 اور TG 10A 0001 کو بالترتیب 3 لاکھ 60 ہزار اور 2.61 لاکھ روپئے میں فروخت کی گئی ۔ TG 10A 0005 نمبر صرف 51,500 روپئے میں فروخت ہوا تھا ۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے اس سال سے ریاست کی تمام نئی گاڑیوں کو TS سے TG کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔ ش