مٹ پلی میں آر ٹی سی ملازمین کا انوکھا احتجاج

   

مٹ پلی۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اپنی ہڑتال کے 47 ویں دن مٹ پلی بس ڈپو کے روبرو آر ٹی سی ملازمین اور جے اے سی قائدین نے اپنے گھٹنوں کے بل کھڑے ہوکر کھانے استاریوں ( پلیٹس ) کو تھامے ہوئے انوکھے انداز میں احتجاج میں حصہ لیا ۔ اس دوران جے اے سی کنوینر ٹی راجنا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی ہونے تک سلسلہ وار احتجاج جاری رہے گا۔ آر ٹی سی ملازمین متحدہ طور پر احتجاج کرتے رہیں پست ہمت ہونے کی ضرورت نہیں کامیابی عنقریب ملنے والی ہے۔ جائز مطالبات کی یکسوئی ہوکر رہے گی کے سی آر کو چاہیئے کہ ملازمین کے جذبات کے ساتھ مزید کھلواڑ نہ کریں ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ملازمین و جے اے سی قائدین ایم رمیش گوڑ، جے راملو، وی وی راؤ، بلرام، مرلی، نرسیا، سمیا، رڈلہ رمیش، افسر احمد، مرلی دھر، منجولہ، رجیتا اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔