مچھلی کے شکار پر گئے 11افراد کو لہریں بہا لے گئیں

   

ٹورنٹو : کینیڈا کے ساحل پر مچھلی کے شکار کو جانے والے 11 افراد سمندر کی تیز لہروں کا شکار ہوگئے جن میں سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں پیش آیا جہاں مچھلی کے شکارکیلئے 11 افراد پر مشتمل ایک گروپ پہنچا اس گروپ میں بچے بھی شامل تھے۔ پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس کے بعد ساحل پر پہنچے اور ریسکیو عمل شروع کردیا۔پولیس کے مطابق 11 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی تھی جن میں سے 6 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ شام کے وقت ساحل پر 4 بچوں کی لاشیں ملی۔پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں 30 سالہ شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔