مڈل کوریڈور عالمی نقل و حمل کو تحریک دے گا: ترکیہ

   

استنبول، 29 جون (یو این آئی) ترکیہ نے کہا ہے کہ مڈل کوریڈور کی پہل عالمی نقل و حمل اور لاجسٹکس میں نئی رفتار لائے گی، جس سے ایشیا اور یورپ کے درمیان اسٹریٹجک رابطہ قائم ہوگا۔ملک کے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورالوگلو نے ہفتے کے روز درمیانی راہداری کے فروغ کے ایک پروگرام میں علاقائی ممالک کے لیے کوریڈور کی اہم تجارتی اور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ترکی کی وزارت خارجہ کے مطابق ٹرانس کیسپیئن ایسٹ ویسٹ مڈل کوریڈور اقدام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، یہ راستہ ترکی کو جنوبی قفقاز، بحیرہ کیسپین، وسطی ایشیا اور آخر کار چین سے جوڑتا ہے ، ترکی کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ قدیم شاہراہ ریشم کو بحال کرنے کے لیے ترکی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔