مکڈونالڈ کی آمدنی میں مسلسل کمی

   

نیویارک : جاریہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بین الاقومی سطح پر مشہور امریکی فوڈ چین کی آمدنی دوسری سہ ماہی میں کم ہوئی ہے۔ یہ کمی کا رجحان دنیا بھر میں یکساں انداز میں دیکھا گیا ہے۔ البتہ ہر جگہ کی وجوہات میں فرق ہو سکتا ہے۔اس سے قبل 2020 میں کووڈ کے سبب پہلی بار مکڈونالڈ کی فروختوں میں کمی آئی تھی۔اب چار سال بعد کی وجوہات میں قدرتی آفات سے نہیں ہوئی ہے۔ اس کی وجوہات انسانی ہیں اور اصل بات امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی بہت کم ہے۔مکڈونالڈ کے متعلقہ حکام کے مطابق ایک میٹرک ٹریکنگ ریستوران دوسری سہ ماہی کے دوران پچھلے سال کے مقابلے میں ایک فیصد گر گئے ہیں۔ لیکن یہ کمی کسی ایک ملک میں کام کرنے والے مکڈونالڈ ریستورانوں کی نہیں ہے بلکہ ہر ملک میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔امریکہ میں مکڈونالڈ کی آمدنی میں کمی کے رجحان کی جزوی وجہ امریکہ میں پیدل ٹریفک میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ نیویارک میں ابتدائی ٹریڈنگ میں حصص میں تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے۔ مکڈونالڈز کا سٹاک ریٹ جمعہ کے اختتام تک دوسری سہ ماہی میں 15 فیصد گر گیا ہے، جبکہ اسی مدت کے دوران میں 14 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسی طرح اس سال مکڈونالڈ کی فروخت میں اضافہ سست ہوا ہے۔