ممبئی : مکیش امبانی ریلائنس جیو انفو کام لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے مستعفی ہوچکے ہیں اور کمپنی کے بورڈ نے منگل کو اُن کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کے بحیثیت چیرمین تقرر کو منظوری دے دی ہے۔ ریگولیٹری میں معمول کی فائلنگ میں کہا گیا کہ ریلائنس گروپ کے ٹیلی کام شعبہ ریلائنس جیو کے بورڈ آف ڈائرکٹرس نے پیر کو اپنی میٹنگ میں آکاش امبانی کے تقرر کو منظوری دی۔ کمپنی نے یہ بھی کہاکہ بورڈ نے مکیش امبانی کی سبکدوشی کو قبول کیا اور اِس کا 27 جون سے اطلاق مانا گیا۔