ممبئی : مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ڈینگو میں مبتلا ہوئے ہیں اور کل ہی اسکی تشخیص ہوئی ہے نیز ڈاکٹروں نے انہیں اگلے چند دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے یہ اطلاع اتوار کو سینئر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے دی۔ واضح رہیکہ اجیت پوار کی گزشتہ چند دنوں سے سیاسی اور سرکاری تقریبات میں عدم شرکت کے سبب طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔سوشل میڈیا پوسٹ ایکس X پر این سی پی کے قومی صدر پرفل پٹیل نے بتایا کہ اجیت پوار ڈینگو سے متاثر ہیں۔پٹیل نے کہا کہ صورتحال قیاس آرائیوں پر مبنی میڈیا رپورٹس کے برعکس ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اجیت پوار عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔