مہاراشٹر میں بارش سے 7ہلاک

   

اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے اورنگ آباد اور جالنا اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق اورنگ آباد ضلع کے کنڑ تعلقہ کے ادگاؤں۔جوہر گاؤں میں بادل پھٹنے سے 8 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔ ان میں سے پانچ کو بچا لیا گیا لیکن ایک خاتون اور دو لڑکیاں دم توڑ گئیں۔ ایک اور واقعہ میں سویا گاوں تعلقہ کے ہنومنت کھیڑا کے رہنے والے 20 سالہ کشور پوار کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی۔جالنا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت رینا داور، امباد دھننجے میتھے اور شانتا بائی رنگناتھ پوار کے طور پر کی گئی ہے ۔