ممبئی :مہاراشٹرا میں ایک بار پھر برڈ فلو نے اپنا زور پکڑ لیا ہے۔ یہاں کارنجا تعلقہ کے کھیرڈا گاؤں کے ایک پولٹری فارم میں موجود تقریباً 8 ہزار مرغیوں میں سے 6831 مرغیوں کی پْراسرار حالات میں موت ہو گئی جس کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔ فوت مرغیوں کے سیمپل کی ایک رپورٹ 27 فروری کو سامنے آئی تھی جس میں برڈ فلون انفیکشن کی تصدیق ہوئی اس کے بعد سے ضلع انتظامیہ نے فوراً ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مزید مرغیوں کی موت کو دیکھتے ہوئے کچھ بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سے 25 فروری کے درمیان پولٹری فارم میں لگاتار مرغیوں کی موت ہوگئی جس کے بعد مردہ مرغیوں کے سیمپل اکولا کے تجربہ گاہ میں جانچ کیلئے بھیجے گئے تھے۔ اس کے بعد پونے میں واقع قومی اعلیٰ حفاظتی مویشی امراض انسٹی ٹیوٹ اور بھوپال کی تجربہ گاہ میں بھی وسیع جانچ ہوئی۔