ممبئی : مہاراشٹرا میں جمعہ کو کورونا وائرس کے ریکارڈ 24,948 کیس درج ہوئے جن میں 110 اومی کرون انفیکشن ہیںاور ایک روز میں اس وبائی مرض کے سبب 103 اموات ہوئی ہیں۔ ویسے نئے کیس گزشتہ روز کے مقابل 477 کم درج ہوئے۔ جمعرات کو ریاست بھر میں 42 اموات کے علاوہ 25,425 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو نئے مریضوں کے سبب مجموعی تعداد 76,55,554 ہوگئی۔ اموات بڑھ کر 1,42,461 ہوچکی ہیں۔ شرح اموات تقریباً 1.86 فیصد ہے۔ ریاست میں مجموعی طور پر 2,66,586 فعال معاملے ہیں۔