ممبئی : اترپردیش کی طرح مہاراشٹرا میں بھی حلال مصدقہ مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ حکمراں جماعت ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا گروپ اور ہندو تنظیموں کے ایم ایل ایز نے یہ مطالبہ کیا ہے ۔اس مطالبہ کو لیکر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر یایکناتھ شنڈے کو خط لکھا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا مقننہ کے سرمائی اجلاس کے دوران شیو سینا گروپ کے ایم ایل ایز پرتاپ سرنائک ، منیش نائک اور ہندو جن جاگرتی سمیتی نے چیف منسٹر کو خط لکھا ہے ۔ اس خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ مہاراشٹرا میں حلال سرٹیفیکٹ پر پابندی لگائی جائے ۔ شیو سینا رہنماؤں اور ہندو تنظیموں کے اس مطالبہ کیخلاف مسلم رہنماؤں اور علمائے کرام نے احتجاج کیا ہے ۔ اس حوالے سے وارث پٹھان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرضروری طور پر کسی نہ کسی معاملہ کو اہمیت دے رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ حلال سرٹیفیکٹ پیشگی دیا جاتا ہے ۔ حکومت ہند و خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے۔ ابواعظمی نے کہا کہ مسلمان حلال کھائیں گے ہمیں حرام کھانے سے منع کیا گیا ہے ۔