مہدی پٹنم میں 398 کروڑسے ملٹی لیول فلائی اوورس کی تعمیر

   

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے مانصاحب ٹینک مہدی پٹنم، ریتی باؤلی اور نانل نگر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک مسائل کو ختم کرنے کے لئے ملٹی لیول ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ 398 کروڑ کی مالیت سے ریتی باؤلی اور نانل نگر جنکشن پر ملٹی لیول فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ ٹنڈر دستاویزات کے مطابق مہدی پٹنم اور ٹولی چوکی کے درمیان فرسٹ لیول فلائی اوور رہے گا جبکہ لنگر حوض تا مہدی پٹنم سکنڈر لیول فلائی اوور رہے گا۔ کانگریس حکومت کی جانب سے 2009 میں پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے تعمیر کیا گیا باوجود اس کے علاقہ میں ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہوئے۔ ایکسپریس وے کے نتیجہ میں مہدی پٹنم تا ایئرپورٹ اور آؤٹر رنگ روڈ کے لئے سہولت پیدا ہوئی ہے۔ مہدی پٹنم تا ٹولی چاؤکی فلائی اوور 3 لائن پر مبنی رہے گا جس کی چوڑائی 12.5 میٹر ہوگی۔ لنگر حوض سے مہدی پٹنم تک 2 لائن پر مبنی فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔ امید کی جارہی ہے کہ ملٹی لیول فلائی اوورس کی تعمیر سے مہدی پٹنم تا ہائی ٹیک سٹی اہم اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہوگا۔ 1