حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ دہلی میں کل بی سی طبقات کے مہا دھرنا میں شرکت کیلئے پارٹی قائدین کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔ وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر، وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا، گورنمنٹ وہپ اے سرینواس، بی ایلیا، ارکان اسمبلی راج ٹھاکر، سری ہری، شنکریا اور دیگر قائدین آج شام نئی دہلی روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ تلنگانہ اسمبلی میں پسماندہ طبقات کیلئے 42 فیصد تحفظات کا بل منظور کیا گیا اور اِسے قانونی شکل دینے لوک سبھا میں منظوری اور دستور کے نویں شیڈول میں شمولیت لازمی ہے۔ مرکزپر دباؤ بنانے بی سی تنظیموں کی جانب سے مہا دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1