میانمار میں طوفان کے باعث جانی نقصان 419 ہو گیا

   

یانگون : میانمار میں طوفان یاگی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 419 ہوگئی۔شن ہوا ایجنسی کے مطابق میانمار اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کی جانب سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بارے میں ایک بیان دیا گیا، جو میانمار میں فوجی حکومت کا انتظامی ادارہ ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ طوفان یاگی کے باعث 419 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 140 ہزار سے زائد افراد منفی طور پر متاثر ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 75 ہزارہیکٹر سے زائد زرعی اراضی کو نقصان پہنچا اور اس آفت کے نتیجے میں ہزاروں جانور ہلاک ہوئے۔