میر محمود علی مالک ساگر ہومیو اسٹورس اینڈ کلینکس مہدی پٹنم انتقال

   

حیدر آباد۔ 20 ستمبر ( راست ) ڈاکٹر میر عثمان علی مرحوم بانی ساگر گروپ آف ہو میو اسٹورس اینڈ کلینکس کے فرزند میر محمود علی المعروف خالد بھائی ساکن مغل پورہ کا اتوار 20 ستمبر کو انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ مسجد علاء الدین خاں مغل پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان شامل ہیں۔ ہومیو میڈیسن کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔