نئی دہلی۔ 8؍نومبر ( ایجنسیز ) کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’بلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ کو سیاسی بیان یا سیاسی دستاویز کے بجائے اپنی خاندانی زندگی، رشتوں، جدوجہد اور ذاتی تجربات کی کہانی قرار دیا ہے۔ سونیا گاندھی نے اتوار کو ایکس پر اپنی پہلی ذاتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سیاسی کتاب نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کی تحریر ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو سونیا گاندھی نے انسٹاگرام پر بھی اپنا اکاؤنٹ شروع کیا تھا۔ 544 صفحات پر مشتمل اس کتاب کا عالمی اجرا 10 نومبر کو ہوگا۔ ہندوستان میں اسے ہارپر کولنز انڈیا شائع کرے گا۔کتاب کی اشاعت سے قبل سونیا گاندھی نے اخبار ’دی ہندو‘ کو ایک انٹرویو بھی دیا تھا جس میں انہوں نے مودی حکومت پر ملک کے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچانے، مین اسٹریم میڈیا کو کنٹرول کرنے اور سیاسی فائدے کیلئے مذہب کے استعمال کے الزامات عائد کیے تھے۔ گارجین کو دیئے گئے انٹروں میں انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت پر وہ روی پڑی تھی۔ اس پر بی جے پی والوں نے کافی ہنگامہ کیا۔ کتاب کی اشاعت سے قبل ایکس اور انسٹاگرام پر ان کی ذاتی موجودگی کو ان کے عوامی رابطہ کے انداز میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔