مینڈھر میں پاکستانی غبارہ برآمد

   

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر منکوٹ علاقے میں فوج نے ایک جہاز نما غبارہ ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا کو برآمد کرکے ضبط کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ غبارے کی برآمدگی کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر یہ غبارے سرحد پار سے ہوا میں اڑائے گئے ہوں گے جو یہاں علاقہ میں آگرے ہیں تاہم پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے اکثر واقعات جموں کے سرحدی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔

کشمیر میں شدید سردی کی لہر
سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے درمیان درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ سے سردیوں کا زور بڑھ گیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔