میکسویل اور ڈی ولیرس کی برق رفتار

   

نصف سنچریاں، بنگلور 38 رنز سے کامیاب
چینائی ۔ میکسویل اور ڈی ولیرس کی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت رائل چیالنجرس بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204/4 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کو 166/8 تک محدود رکھتے ہوئے 38 رنز کی کامیابی حاصل کی۔ بنگلور کی متواتر اس تیسری کامیابی میں اس کے بیرونی کھلاڑی میکسویل اور ڈی ولیرس نے اہم رول ادا کیا جیسا کہ میکسویل نے 49 گیندوں میں 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 78 رنز اسکور کئے جبکہ ڈی ولیرس نے ناقابل تسخیر 76 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔ جوابی اننگز میں کے کے آر کے کئی بیٹسمنوں نے بہتر شروعات کی لیکن کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو کامیابی دلوانے والی اننگز نہیں کھیل پائے۔ شاندار بیٹنگ پر ڈی ولیرس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔