میگاڈی ایس سی درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل شروع

   

حیدرآباد۔ 4۔مارچ (یواین آئی) تلنگانہ میں سرکاری اساتذہ کی ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے میگاڈی ایس سی کے سلسلہ میں درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے ۔یہ درخواستیں 2اپریل تک قبول کی جائیں گی ۔ 11,602 ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے ریاستی حکومت نے حال ہی میں ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ان ملازمتوں میں 2629 اسکول اسسٹنٹ، 727لینگویج پنڈت، 182 پی ای ٹی، 6508پی ٹی سی، اسپیشل ایجوکیشن سے متعلق 220اسکول اسسٹنٹ، 796 ایس جی ٹی کے عہدے شامل ہیں۔ ریاست میں سب سے زیادہ عہدے حیدرآباد میں 878 خالی ہیں جس کے بعد ضلع نلگنڈہ میں 605، نظام آباد میں 601،کھمم میں 757،سنگاریڈی میں 551،کاماریڈی میں 506 عہدے خالی ہیں۔